677

فقیر والی رورل ہیلتھ سینٹر میں سی سیکشن ہیلتھ پراجیکٹ کا آغاز۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہارون آباد ڈاکٹر عمر ملک نے فقیر والی رورل ہیلتھ سینٹر میں سی سیکشن ہیلتھ پراجیکٹ کے سلسلے میں پہلے سی سیکشن آپریشن کی ابتداء اور کامیابی پر اظہار مسرت و تشکر کرتے ہوئے اسے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول نگر سی ای او ہیلتھ محمد اقبال مکوال کی خصوصی توجہ و دلچسپی کا مرہونِ منت قرار دیا ہے۔

اور گائنا کالو جسٹ ڈاکٹر انعم مسعود اور ڈاکٹر عامر رسول اور متعلقہ سٹاف کی کاوشوں اور محنت کو مثالی کردار سے منسوب کیا جائے گا.

رورل ہیلتھ سینٹر فقیر والی کی سطح پر اس جدید طبی سہولیات کی فراہمی بلاشبہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کے جدید ترین نظام اور سہولیات سے مستفید کرنے کے وژن کا عملی نمونہ ہے اور یہ پراجیکٹ یقیناً سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے اور فقیر والی اور اس کے گردونواح کی لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کے دیرینہ خواب کی حقیقت کا روپ دھارنے کی بہترین مثال ہے جس پر سبھی خوش آئند قدم پر مطمئن ہیں جو ہیلتھ سیکٹر سے منسلک افراد کا اصل مقصد ہوتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں