149

رکشہ ڈرائیور کی بیوی کو قتل کرنے اور خود کشی کرنے کی کوشش۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) کرماں والا ٹاون میں رکشہ ڈرائیور کی بیوی کو قتل کرنے اور خود کشی کرنے کی کوشش ریسکیو ٹیم ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

ہارون آباد کے علاقہ کرماوالا ٹاون کے رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد جمیل نے پہلے اپنی بیوی ساجدہ کے گلے پر چاقو چلایا اور پھر اپنے گلے کو کاٹنے کی کوشش کی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور خون بہنے لگااطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امدادفراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دونوں میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہیفیملی زرائع کے مطابق جمیل کا دماغی توازن اکٹر اوقات بگڑ جاتا ہے جس کے باعث ایسا ہواجمیل کا دماغی توازن بگڑنے کے حوالے سے علاج معالجہ بھی چل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں