142

آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مبارک آباد کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق دو شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ہارون آباد کے نواحی علاقہ مبارک آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی سڑک پر جا رہی تھی کہ اچانک آسمانی بجلی گر گئی آسمانی بجلی گرنے سے ناصر اور اس کے دو معصوم بیٹے منیب اور عابد جاں بحق ہو گئے جبکہ ناصر کی بیوی ساجدہ اور ایک بیٹا احمد شدید زخمی ہو گئے آسمانی بجلی کا شکار ہونے والی فیملی نواحی گاؤں 102 سکس آر کے رہائشی ہیں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں