98

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مقامی ہال میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ڈاکٹرز، تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہارون آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں ڈاکٹرز، تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد جمیل کا کہنا تھا کہ ڈونرز کانفرنس کا مقصد یتیم بچوں کی کفالت کے لیے فنڈ ریزنگ ہے۔ یتیم بچوں کی کفالت کے لیے 5500 روپے ماہانہ اور 66000 روپے سالانہ وظیفہ مقرر کیا ہے۔

یتیم بچوں کیلئے بھت جلد ہارون آباد میں آغوش سنٹر تعمیر کیا جائیگا۔ ہارون آباد کی مخیر شخصیات کے کردار کو مثالی قرار دیتے ہوئے اس عمل کو دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کی مشعل روشن کا درجہ دیا اور الخدمت ہارون آباد کو خدمت کی عملی تصویر پیش کرنے پر بھر پور انداز سے خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے شرکاء نے دل کھول کر یتیم بچوں کی کفالت کے لیے عطیات دئیے۔نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری ارشاد چیمہ،سرپرسست اعلی الخدمت فاونڈیشن ہارون آباد ڈاکٹر عبد الرحمان او،ڈاکٹر رضوان انجم،سینئر نائب صدر الخدمت فاونڈیشن ہارون آباد آصف حسین جاہ ایڈووکیٹ،نائب صدر رضوان اللہ چوہدری،خبیب احمد خالد،چوہدری محمد ارشد،مہمانان گرامی ڈاکٹر منظور حسین انجم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں