119

ہاوسنگ کالونی میں خاتون سے پرس چھیننے کی واردات

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تھانہ سٹی کی حدود ہاوسنگ کالونی میں خاتون سے پرس چھیننے کی واردات۔راہ گیر نوجوان وکیل نے ڈاکو کو قابو کر لیا درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

تھانہ سٹی ہارون آباد کے علاقہ ہاوسنگ کالونی میں راہ گیر خاتون سے پرس چھیننے کی واردات میں ڈاکو پرس چھین کر فرار ہونے لگا تو سامنے سے آنے والے نوجوان وکیل نے دلیری سے ڈاکو کو قابو کر لیا درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو پرس چھین کر بھاگتا ہوا واضع نظر آتا ہے اور نوجوان وکیل اویس الرحمان نے پرس چھیننے والے ڈاکو کو قابو کر لیا پکڑے جانے والا ڈاکو اس سے قبل درجن سے زائد وارداتیں کر چکا ہے تاحال پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں