189

فوڈ سیفٹی ٹیم کا سبزازار ہاؤسنگ سکیم میں سنیکس یونٹ پر چھاپہ،

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) بچوں کی خوراک میں جعلسازی کرنے والے یونٹ پر فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،فوڈ سیفٹی ٹیم کا سبزازار ہاؤسنگ سکیم ہارون آباد میں سنیکس یونٹ پر چھاپہ،40 کلو مس لیبلنگ پاپڑ،6 کلو فیک پیکنگ میٹیریل تلف، مالکان کو 25 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے سبزازار ہاؤسنگ سکیم ہارون آباد میں سنیکس یونٹ پر چھاپہ ماراجہاں سنیکس یونٹ مالکان پاپڑ کی جعلی پیکنگ کر رہے تھے۔آئل تبدیلی کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیا۔پاپڑ تلف کر کے مالکان کو جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلسازی کرنے والے فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر اطلاع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں