89

جامعہ رشیدیہ کے مہتمم استاد العلماء حضرت مولانا محمد صدیق انتقال کرگئے۔

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام بہاولنگرکے سرپرست اور جامعہ رشیدیہ ہارون آباد کے مہتمم استاد العلماء حضرت مولانا محمد صدیق انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج 31دسمبربروز اتوار دن 2بجے مرکزی عیدگاہ ہارون آباد میں ادا کی جائے گی ۔

مولانا محمد صدیق کی عمر 85برس تھی مرحوم نے ساری زندگی درس حدیث کیلے وقف کر رکھی تھی مولانا آخری وقت تک درس حدیث دیتے رہے کچھ عرصہ قبل بیمار تھے جانبر نہ ہوسکے اور آخر کار اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم مولانا محمد صدیق کی درس وتدریس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں