70

امجد غوری کے صاحبزادے سلمان غوری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ممتاز صنعت کار میاں محمد امجد غوری کے صاحبزادے سلمان غوری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

انکی دعوت ولیمہ کی تقریب میں ملک کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت کی وجہ سے دعوت ولیمہ نے سیاسی تقریب کا روپ دھار لیا ۔

دعوت ولیمہ میں پاکستان مسلم لیگ ضیا کے نو منتخب ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی،وائٹل گروپ کے ڈائریکٹر میاں اصف ثناء،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت محمود بسرا سابق ایم پی اے،بیرسٹر میاں احتشام الحق لالیکا،ٹاٹا گروپ سے کوثر لطفی،سفائر گروپ کے ڈائریکٹرز عبدالقادر شاہ،حافظ لطیف، خان وقار احمد،ملک اکرم شہاب، ملک ممتاز ملک شاہد اور سابق وائس چئیرمین ملک محمد ریاض خلجی،عثمان بسراء،چوہدری اعظم علی ایڈووکیٹ نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں