180

چوہدری کاشف ثناکی قومی اسمبلی کے حلقے چشتیاں کے مختلف وفود سے ملاقات

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مسلم لیگ ضیاء کے چیئرمین حاجی محمد یٰسین مرحوم کے سیاسی جانشین چوہدری کاشف ثنا نے قومی اسمبلی کے حلقے چشتیاں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حلقہ این اے کے عوام کی محبت اور پذیرائی میرے والد محترم حاجی محمد یٰسین مرحوم کی یہاں کے لوگوں سے گہری وابستگی اور محبتوں کے سلسلے کا ایک روشن پہلو ہے کیونکہ میرے والد گرامی حاجی محمد یٰسین نے زندگی کی آخری سانس تک اس حلقے کے لوگوں کی بہتری اور فلاح کے لیے ایک مشن کے جذبے کے ساتھ کام کیا اور ان کی خواہش تھی کہ یہاں کے رہائشی ہر حوالے سے ایک مثالی اور بہترین علاقے جیسی سہولیات سے استفادہ کر سکیں ۔

ہم نے اس مشن کی تکمیل کے لئے اس سلسلے کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کے سفر پر گامزن رہنے کا عہد کیا ہے اور یہ بات قابل فخر ہے کہ ان کی عوام سے دیرینہ محبت اور خلوص کا اظہار عوامی جذبات سے لگایا جاسکتا ہے جو میرے لیے ایک اثاثے کا مقام رکھتا ہے اور عوامی تائید و حمایت سے تعمیر وترقی کے عزم پر قائم رہتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کی منزل پر کامیابی سے ہمکنار ہوں گے جو میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کرنے کے مترادف ہے کیونکہ میرے والد گرامی کی اس حلقے کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل سے بڑھ کر میرے اور میری فیملی کے لیے کوئی اور خوشی ہو ہی نہیں سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں