94

ٹبہ غلیانوالہ کے قریب کار اور رکشہ میں ٹکر

ہارو ن آباد (عوامی پریس کلب) ٹبہ غلیانوالہ کے قریب کار اور رکشہ میں ٹکر 4خواتین سمیت 5افراد زخمی،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا گیا .

ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تیز رفتار رکشہ ہارون آباد سے ٹبہ غلیانوالہ کی جانب جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والی کار سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں صائمہ،نمرہ،تسلیم کوثر،امام بی بی اور ندیم شامل ہیں اور زخمی ہونے افراد چک 71فور آر کے رہائشی تھے ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق تمام زخمی ہونے والوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے حالت خطرے سے باہر ہے۔عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں