92

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے وصول کرنے والی غریب خواتین سے ایجنٹ مافیا کا لوٹ مار کا سلسلہ جاری،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے وصول کرنے والی غریب خواتین سے ایجنٹ مافیا اور ڈیوائس مالکان کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری،مقامی انتطامیہ نے چُپ سادھ لی،شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کردیا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب اور مستحق خواتین کو ملنے والی رقوم میں متعدد ریٹیلر حضرات بڑے پیمانے پررقم کی کٹوتی کرنے لگے،مختلف ریٹیلرحضرات نے ڈیوائس ٹھیکے پر دے رکھی ہیں ایجنٹ حضرات ایک ہزار روپے سے لے کر دو ہزار روپے تک کٹوتی کررہے ہیں ایجنٹ اور ڈیوائس مالکان غیر قانونی طریقہ سے غریب اور مستحق افرادکو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں فی افراد ایک ہزار سے لے کر 2ہزار روپے کی کٹوتی کرتے ہیں دور دراز سے انے والی خواتین کو تذلیل کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے اور ٹھیکے دار اپنی من مانی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کٹوتی کررہے ہیں۔

تپتی دھوپ کے اندر خواتین کو ذلیل اور خوار کیا جانے لگا ہے خواتین سکینہ بی بی،فاطمہ بی بی،بشیراں،ارشاد بی بی،کشور خاتون،آسیہ امبر،نسیم اختر و دیگر کا کہنا ہے کہ صبح نو بجے سے لے کر شام چار بجے تک روزہ کے ساتھ دھوپ کے اندر لائن کے اندر کھڑا کیا جاتا ہے غیر قانونی کٹوتی کر کے قم دی جاتی ہے ڈیوائس مالکان نے متاثرین سے رقم ہتھیانے کے لیے ایجنٹ رکھے ہوئے ہیں اور ایجنٹ مافیا نے عورتوں سے بدتمیزی اور تذلیل معمول بنایا ہوا ہے متاثرین کی جانب سے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈیوائس مالکان اور ایجنٹ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اور لوٹی گئی رقم متاثرین کو واپس دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں