132

ڈاکٹر سعد بن طاہر بطور کنسلٹنٹ سرجن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تعینات،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ڈاکٹر سعد بن طاہر بطور کنسلٹنٹ سرجن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد تعینات،فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں ڈاکٹر سعد بن طاہر نے بطور کنسلٹنٹ سرجن تعیناتی پر انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا،رفقاء ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اعزاز میں پرتکلف لنچ کا اہتمام کیا.

شرکا نے ڈاکٹر سعد بن طاہر کی تعیناتی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کے مریضوں کے لیے جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک خوش آئند اقدام قرار دیا.کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر سعد بن طاہر نے کہا کہ وہ مریضوں کے علاج کے لیے پرعزم ہیں اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اس تاریخی اور واحد عوامی علاج گاہ کے مقام و تکریم میں مزید اضافہ کا ذریعہ بن سکیں.

ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا و دیگر شرکاء نے بھی ڈاکٹر سعد بن طاہر کی بطور کنسلٹنٹ سرجن تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہسپتال کے لیے ایک نہایت مفید اور مریضوں کی فلاح اور بہترین علاج کے لیے سنگ میل کا حامل اقدام قرار دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں