597

آشوب چشم

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ڈاکٹر خالد محمود چوہدری آئی سپیشلسٹ نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت اور گردوغبار اٹھنے کے باعث حالیہ موسم آنکھوں کے لیے خصوصی توجہ کا تقاضا کرتا ہے Adenovirus conjunctivitis وائرس کا پھیلاو بہت زیادہ حد تک بڑھ گیاہوا ہے کہ جس کے باعث بچے،بڑے اوربزرگ اس مرض میں تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس قسم کی انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے ۔

دھوپ سے آنکھوں کو متاثر ہونے کے لیے سن گلاسز کا ستعمال کیا جائے اور معیاری سن گلاسز کا انتخاب کریں تاکہ اس کے استعمال کے حقیقی مقاصد کا حصو ل ممکن ہو سکے آنکھوں کو ٹھنڈے اور صاف پانی سے صاف کریں اور ہر ممکن حد تک آنکھوں کو گردوغبار سے بچائیں کسی بھی قسم کے مسئلہ کی صورت میں آنکھوں کا علاج خود کرنے کی بجائے ماہر امراض چشم سے رابطہ ناگزیر ہے کیونکہ آنکھیں بہت نازک ہوتی ہیں اور سیلف میڈی کیشن نقصان دہ نتائج کا موجب بن سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں