199

ہاکڑہ کینال میں سواریوں سے بھرا رکشہ گر گیا۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ہاکڑہ کینال میں سواریوں سے بھرا رکشہ گر گیا دو بچیوں اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے 9 افراد سوار تھے ایک فرد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق ہاکڑہ کینال ہارون آباد میں سواریوں سے بھرا رکشہ گر گیا، رکشے میں 9 افراد سوار تھے، ریسکیو ٹیم نے پانچ کو زندہ بچا لیا گیا۔

دو بچیوں اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ارشاد،50 سالہ شمیم۔ 3 سالہ یاسمین اور 14 ماہ کی آسیہ شامل ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں