253

نہر ہاکڑہ میں چک 152 ٹو ایل کے قریب 30 فٹ چوڑا ۔شگاف پڑ گیا سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں

ارون آباد(تحصیل رپورٹر )نہر ہاکڑہ میں چک 152 ٹو ایل کے قریب 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں محکمہ انہار کا عملہ حسب روایت تاخیر سے پہنچا ۔36 گھنٹے گزر جانے کے بعد شگاف پُر کرنا شروع کیا گیا۔یہ شگاف محکمہ انہار کے عملہ کی غفلت کے باعث پڑا۔۔کاشتکاروں کا الزام۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاوں چک 152 ٹو ایل کے قریب ہاکڑہ نہرمیں 30 فٹ چوڑے شگاف سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ پانی کا بہاو زیادہ ہونے کے باعث قریبی چکوک اور آبادیوں تک بھی پہنچ گیا کسانوں کا کہنا ہے کہ طلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ متاثرہ جگہ پر نہیں پہنچ پایا پانی کا بہاو تیز ہونے کے باعث کافی فصلوں کو نقصان پہنچا محکمہ انہار کا عملہ حسب روایت تاخیر سے پہنچا 36 گھنٹے گزر جانے کے بعد شگاف کو پُر کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ شگاف محکمہ انہار کے عملہ کی غفلت سے پڑا ہے عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر آب آنے والی فصلوں کا تخمینہ لگا کر کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں