48

سپورٹس جمنیزیم میں سپورٹس فیسٹیول کا اہتمام

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) سپورٹس جمنیزیم میں تحصیل سپورٹس ایڈمنسٹریشن اور دو نجی سکولز کے باہمی اشتراک سے ایک سپورٹس فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس سمیت دیگر انڈور گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

سکول کے بچوں نے شاندار کھیل پیش کئے اور ان کے ننھے ساتھی بچے ان کے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خوب داد سے ماحول کو دلچسپ رنگوں سے سجا دیا.

تحصیل سپورٹس آفیسر ہارون آباد ارسلان طاہر نے چھوٹے بچوں کے کھیل کو سراہتے ہوئے ان کی خداداد صلاحیتوں کو نہایت شاندار قرار دیا اور کہا کہ وطن عزیز کے بچوں کو ان ایونٹس میں منفرد انداز میں کھیلتے ہوئے دیکھنا سپورٹس کے روشن مستقبل کی نوید ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آج کے بچے کل کے سپر اسٹار بن کر ملک کا پرچم عالمی سطح پر بلند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں