389

فقیروالی میں جنوبی پنجاب کی منفرد فقیروالی سپرلیگ کا باقاعدہ آغاز

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیروالی میں جنوبی پنجاب کی منفرد فقیروالی سپرلیگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔جس میں تقریباً 3 لاکھ کے قریب انعامی رقم اور انعامات رکھے گئے ہیں۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرمحترمہ عظمی،تحصیل سپورٹس آفیسر وحید چیمہ،محمدساجد پرنسپل جناح کالج نے شرکت کی۔

فقیروالی سپرلیگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اس لیگ کی افتتاحی تقریب میں جوڈو کراٹے،ڈھول کی تھاپ اور فوجی بینڈ باجے کے ساتھ ٹیموں کا استقبال کیا گیا۔گراونڈ کو چاروں اطراف سے بینرز،فلیکسیز اور جھنڈوں کے ساتھ سجایا گیا۔تین لاکھ کے قریب انعامی رقم اور انعامات رکھے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرمحترمہ عظمیٰ،تحصل سپورٹس آفیسر وحید چیمہ اور سی او عظیم چیمہ نے شرکت کی۔سی او عظیم چیمہ نے کہا اس لیگ کا مقصد اس بیک ورڈ ایریا کے کھلاڑیوں کو اس قابل بنانا کہ وہ اپر پنجاب کے ایونٹس میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا سکیں اس لیگ کو کامیاب بنانے میں ڈیم سپورٹس کا بھی بہت بڑا کردار ہے جنہوں نے ٹرافیوں،کٹس کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ سپورٹ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف انعامات رکھے۔

آخر میں آنے والے معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پیر زادہ شہزاد القمر،ایوب شاہد،ساجد صاحب،افضل تتلہ صدر فقیروالی کرکٹ ایسوسی ایشن،قمر الزمان،فیاض تجی،خرم چوہدری،محمد یار،محمد عمر،اجمل ندیم سیکرٹری کا بھی شکریہ ادا کیا۔سپیشلی بلا سپورٹس کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے قدم قدم پر ہمارا ساتھ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں