225

سپورٹس جمنیزیم میں تائیکوانڈو کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) سپورٹس جمنیزیم میں تائیکوانڈو کراٹے چیمپین شپ کروائی گئی جس میں ڈویژن بھر سے تائیکوانڈو پلیئرز نے حصہ لیا،تفصیلات کیمطابق ہارون آباد کے سپورٹس جمنیزیم ہال میں قائد اعظم انٹر کلب ڈویژن بہاولپور کے نام سے تیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں میں تقریبا 200 بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی ندیم قیصر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بہاولنگر نے فیتہ کاٹ کر کیا اور کھلاڑیوں میں میڈلز اور تائیکوانڈو کے کوچز میں حوصلہ افزائی کیلئے شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ اس چیمپین شپ کے چیف آرگنائزر عبدالطیف کاوش جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بہاولنگر تیکوانڈو ایسوسی ایشن تھے۔

اس چیمپئن شپ کو ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر اور ڈسٹرکٹ تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے آرگنائز کیا گیا،اس موقع پر سپورٹس سے وابستہ افراد کے علاوہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی کثیر تعداد میں موجود تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں