334

دو روزہ جشن آزادی انٹر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈوچیمپین شپ کا انعقاد

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر ) سپورٹس جمنیزیم ہارون آباد میں منعقدہ دو روزہ جشن آزادی انٹر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈوچیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا،افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاولنگر محترمہ عظمی عمران اور وائٹل گروپ کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی حلقہ چشتیاں،ڈاہرانوالہ چوہدری کاشف ثناء نے مختلف ایونٹس کا افتتاح کیا۔

سپورٹس جمنیزیم ہارون آباد میں منعقدہ جشن آزادی انٹر ڈسٹرکٹ تائکوانڈو چیمپئن شپ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چوہدری کاشف ثناء نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی بہترین تربیت اور ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے کھیلوں کو کلیدی کردار کا درجہ حاصل ہے.تائکوانڈو چیمپئن شپ میں سینکڑوں کھلاڑیوں کی شرکت نہایت خوش آئند پہلو ہے جس سے نسل نو کی مثبت ترجیحات کا اظہار ہوتا ہے۔

میرے والد گرامی مرحوم حاجی محمد یٰسین نے وائٹل گروپ کے پلیٹ فارم سے ہارون آباد میں جناح سٹیڈیم کی تعمیر کے تاریخ ساز پراجیکٹ کو اسی تناظر میں دیکھا اور کھیلوں میں ہمارے علاقے کے نوجوان اپنے ٹیلنٹ سے ملکی اور انٹرنیشنل لیول پر کارنامے سرانجام دینے کے لیے بیتاب نظر آتے ہیں.چیمپئن شپ میں 500 سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز کی شرکت قابلِ تحسین ہے۔

چیئرمین عوامی پریس کلب سخی سلطان پرنس نے بھی ایک ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی چوہدری کاشف ثناء نے سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ کے پی اے محمد طاہر توگیروی کے ہمراہ چیمپئن شپ کے آرگنائزر اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری تائکوانڈو ایسوسی ایشن عبدالطیف کاوش کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں