66

نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے میٹنگ

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ضلع بہاولنگرمیں نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم قیصر کی ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے میٹنگ،ضلع بھر سے سپورٹس ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد کی شرکت،ہارون آباد سے عبدالطیف کاوش نے بھی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی،میٹنگ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم قیصر نے شرکاء کو دسمبر کے مہینے میں کھیلوں کے ٹورنامنٹس کروانے کا عندیہ دیا۔

نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم قیصر کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع بہاولنگر میں کھیلوں کی پروموشن ہماری اولین ترجیح ہے جو مستقبل میں کھیلوں کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا بلکہ مستقبل میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر طریقے سے بروئے کار لانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

ہارون آباد سے شرکت کرنیوالے ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن کے روح رواں عبدالطیف کاوش نے نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے انکی تعیناتی کو ضلع بھر کیلئے خوش آئند قرار دیا،اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر بہاولنگر مسز عظمیٰ عمران کے علاوہ ضلع بھر سے سپورٹس سے وابستہ افراد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں