398

شدید ترین سردی میں علاقے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور گرما گرم کبڈی ٹاکرا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد کی شدید ترین سردی میں علاقے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور گرما گرم طماچے دار کبڈی ٹاکرا العزیز جوائے لینڈ میں شائقین کے پرجوش ہجوم کی موجودگی میں انعقاد پذیر کیا گیا ۔

اس طماچے دار کبڈی کے مہمان خصوصی ہارون آباد کی سیاسی او سماجی شخصیت ملک سجاد علوی اور میاں عبدالواحد جبکہ ان کے ہمراہ ملک عابد خوشی۔رانا مجاہد اور سینئر صحافی حنیف قمر بھی تھے

اس طماچے دار کبڈی میں ملک کے نامور کھلاڑیوں نے اس روایتی اور پنجاب کی ثقافت کے رنگوں سے آراستہ کانٹے دار جوڑ کا لطف دوبالا کر دیا.اس ٹاکرا سے پہلے شائقین کے لئے گھوڑا ڈانس کا بھی اہتمام کیا گیا جس نے خوب داد سمیٹی.

طماچے دار کبڈی کے اس ٹاکرا میں پنجاب کے نامور کھلاڑیوں نے جسمانی طاقت اور اس روایتی کھیل کے گونج دار طماچے آزماتے ہوئے اپنی مہارت،پھرتی اور سرد موسم میں بھی گرم مقابلہ کا جوش برپا کیے رکھا اور ہر داؤ پیچ کے حامل طماچے اور کھلاڑیوں کے درمیان روایتی کشمکش نے ایک انفرادیت کا سماں پیدا کر دیا جو ناقابل فراموش رہے گا.

کانٹے دار طماچے دار کبڈی ٹاکرا علاقے کے لوگوں کو پنجاب کی ثقافت اور روایتی کھیل کے شاندار ماضی کو ایک بار پھر زندہ و جاوید کر گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں