420

دیوان ڈویلپرز اینڈ بلڈرز فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں وائٹل کرکٹ کلب کی جیت۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) دوسرا میاں محمد ضیاء دیوان ڈویلپرز اینڈ بلڈرز فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل وائٹل کرکٹ کلب نے جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا.

SPL70.ٹورنامنٹ میں ٹیپ بال کے پاکستان بھر کے نامور کھلاڑیوں تیمور مرزا،فہد میاں چنوں،مزمل کامونکی،کلیم ملتانی،خرم رباڈا،علی خانیوال،چندو چشتیاں و دیگر نے شرکت کی.

ٹورنامنٹ آرگنائزر سپر اعوان کرکٹ کلب کے عدیل شیخ،عمر اعوان،عامر جٹ،عبداللہ وارث،حسن چوہدری،محمد احمد،اور سجاد احمد نے ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے بنیادی کردار ادا کیا.مہمان خصوصی میاں محمد ضیاء منیجنگ ڈائریکٹر دیوان ڈویلپرز نے چوہدری عمران،چوہدری تنویر اور عبدالستار سمیت فائنل میچ دیکھا۔

اور کھلاڑیوں کے زبردست کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی بدولت نہ صرف میدان سجتے ہیں بلکہ عوام کو بھی مثبت تفریح میسر آتی ہے کھیل اور کھلاڑی ملک و قوم کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں فعال کردار کو سامنے لاتے ہیں ہمارے نوجوانوں کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اس قسم کے ایوں نٹس بہت اہمیت کے حامل ہیں اور ہارون آباد کے شائقین کے جم غفیر کی بھرپور موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام بھی کھیلوں بلخصوص کرکٹ میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں اور نوجوان کھلاڑی اعلی سطح پر اپنا مقام بنانے کے لیے خوب سے ہی تر بننے کی منزل کی جانب گامزن ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں