358

فقیروالی سپرلیگ سیزن تھری

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کے طرز پر فقیروالی سپرلیگ سیزن تھری کی ڈرافٹنگ میں 300 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ڈرافٹنگ کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے ہو گیا۔اس لیگ میں 8 ٹیمیں شریک ہونگی جنہیں مختلف اونرز نے پک کیا اس لیگ کی انعامی رقم 1,50000 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اس کے علاؤہ سپیشل پرایز،مین آف دی میچ کے لیے تقریباً 100000 روپے رقم رکھی گئی ہے یہ بہاولپور ڈویژن کی سب سے بڑی لیگ ہے اس لیگ کا مقصد اس علاقے کے لوگوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا تاکہ وہ اپر پنجاب میں بھی ہونے والے ایونٹس کھیل سکیں فقیروالی سپر لیگ سیزن تھری کی ڈرافٹنگ کے مہمان خصوصی جناب سر ساجد پرنسپل جناح کالج،حمد عقیل اونر النخل سٹی،یونس ممراتھے ۔

اس ڈرافٹنگ کی تقریب سے چیف آرگنائزر محمد عظیم چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس لیگ کا مقصد اپنے علاقے کے نوجوانوں کو احساس کمتری سے نکال کر اس قابل بنا ناہے کہ وہ ملک کی دیگر بڑی لیگز کے اندر آسانی سے اپنا ٹیلنٹ شو کر سکے اور اس علاقے کے لوگوں کو اوپر لیول تک سلیکٹ ہوتا دیکھ سکوں آخر میں معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پیرزادہ شہزاد القمر،وایس آف فقیروالی ایوب شاہد،محمد افضل تتلہ اور وحید چیمہ تحصیل سپورٹس آفیسرفورٹ عباس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں