319

تحصیل بار ایسوسی ایشن ھارون آباد کے انتخابات

ارون آباد(چوھدری طارق جمیل)تحصیل بار ایسوسی ایشن ھارون آباد کے انتخابات میں چوھدری اعظم گروپ بازی لے گیا غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب سعید سجاد گجر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر کامیاب محمد احمد چوھدری فنانس سیکرٹری جبکہ عبدالحنان چیمہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن ھارون آباد کے الیکشن گذشتہ روز انعقاد پذیر ہوئے جس کے کل ووٹ 214 میں سے 192 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا چوھدری اعظم گروپ ایک بار پھر بازی لے گیا اس گروپ کے غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ صدارت کے مضبوط امیدوار تھے جو 112 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل راشد محمود چوھدری 78 ووٹ لے کر ناکام ہوئے اسی گروپ کے سعید سجاد گجر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری 110 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ انکے مدمقابل فیصل اکبر سہوتہ ایڈووکیٹ 79 ووٹ لیکر ناکام ہوئے اسی گروپ کے عبدالحنان چیمہ ایڈووکیٹ 100 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ملک بلال شہاب ایڈووکیٹ 89 ووٹ کے ساتھ ناکام ہوئے جبکہ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر محمد احمد چوھدری 99 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے انکے مد مقابل مظہر علی اقبال ایڈووکیٹ 89 ووٹ لیکر ناکام ہوئے یاد رہے تبسم اعجاز وڑائچ ایڈووکیٹ بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں ان انتخابات میں چوھدری اعظم گروپ ایک بار پھر بازی لے گیا اس موقع پر نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن ھارون آباد غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ نے نمائندہ جہاں تاب اینڈ لائیٹ نیوز ھارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن اور شفاف انتخابات پر میں الیکشن بورڈ اور بارکا شکر گزار ہوں اور پوری بار میرے لئے قابل احترام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں