1,128

سینکڑوں چکوک کی ہزاروں ایکڑ زرخیز زمین سیم و تھور کے باعث بنجر اور ویران۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)حلقہ این اے 163ہارون آباد،فورٹ عباس کے سینکڑوں چکوک کی ہزاروں ایکڑ زرخیز زمین سیم و تھور کے باعث بنجر اور ویران ہو گئی ہے اور خوش حال کاشتکار شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔

سیم تھور کے حوالے سے کیے گئے سروے میں مدثر مہر،حاجی قمر،چوہدری حسیب،فرحان نمبردار،عمران ارشاد،نعمان ارشاد،چوہدری طلحہ،محمد اسحاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہارون آباد زرعی پیداواری لحاظ سے ملک بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے لیکن سیم و تھور نے ان چکوک کے سینکڑوں کاشتکار گھرانوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ سیم و تھور نے ان کا ذریعہ روزگار برباد کر کے رکھ دیا ہے اور متبادل روزگار کی تلاش ان گھرانوں کے لیے مجبوری بن گئی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے سیم و تھور کا مسئلہ چلا آرہا ہے اور کاشتکاروں نے ہر ممکنہ فورم پر اپنی فریاد پہنچانے کی کوششیں کی ہیں لیکن متعلقہ حکام نے اس سلسلے میں کوئی عملی اور موثر اقدامات کی زحمت گوارا نہیں کی ہے اور اب یہ مسئلہ نہایت سنگین ہو کر ایک بحران کا روپ دھار چکا ہے اور ان زمینوں سے روزی روٹی کمانے والے کاشتکار فاقوں کی زد میں آکر مقروض بھی ہو چکے ہیں اور ان کا متعلقہ حکام سے مطالبہ اور اپیل یہی ہے کہ سیم و تھور کے خاتمے کیلئے سروے زبانی دعوؤں کی بجائے عملی پالیسی بنا کر انہیں مکمل تباہی سے بچایا جائے۔

علاقہ ہارون آباد فورٹ عباس کے چکوک 148سکس آر،152ٹو ایل،146سکس آر،95سکس آر،96سکس آر،100سکس آر،94سکس آر،147سکس آر،150ٹو ایل،151ٹو ایل،154تھری ایل،155تھری ایل،156تھری ایل،97سکس آر،160سیون آر،99سکس آر،84فائیو آر،198ایٹ آر،164سیون آر،25تھری آر،199ایٹ آر،198ایٹ آر،197ایچ بی،196ایچ بی،203ایٹ آر،200ایٹ آر،195ایچ بی،90فائیو آر،61فور آر،62فور آر،64فور آر،67فور آر،81ون ایل،98سکس آر،199ایٹ آر،202ایٹ آر،206نائن آر،205نائن آر،236نائن آر،235نائن آر،239ایچ بی،204ایچ بی،204نائن آر،111سکس آر،202نائن آر،235نائن آر،206نائن آر سمیت سینکڑوں چکوک کا رقبہ سیم تھور کی وجہ سے بنجر بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں