229

ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس مظفر اقبال کی میڈیا سے گفتگو

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس مظفر اقبال نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی قیادت میں پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد جرائم کے خلاف سرگرم عمل ہے، رمضان کے آخری عشرہ میں عید الفطر کی خریداری کے سلسلہ میں بازاروں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں عوام الناس کا رش رہتا ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، حکومت کی جانب سے مقررہ اوقات میں خریداری کریں، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں، رش والی جگہوں سے پرہیز کریں، ماسک کا استعمال ضرور کریں، رمضان کے آخری عشرے میں بازار میں رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد سر گرم ہوجاتے ہیں۔

جیب تراشی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بالخصوص اضافہ ہوجاتا ہے، ایس ایچ او مظفر اقبال نے انجمن تاجران، دیگر تنظیموں، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں جیب کتروں اور موٹر سائیکل چوروں سے ہوشیار رہیں، موٹر سائیکل کیلئے ہمیشہ وائر لاک استعمال کریں، بلا ضرروت گھر یا دوکان سے باہر موٹر سائیکل کھڑی نہ کریں، کسی بھی مشکوک فرد کی موجودگی پولیس کو اطلاع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں