197

تحصیل آفس میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تحصیل آفس میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود نے کپاس کے کھیتوں کا معائنہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، تفصیلات کے مطابق ا سسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامر محمود نے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں تحصیل آفس میں عوامی ریونیو خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر کیے۔

کھلی کچہری میں ریونیوافسران، پٹواریان، گرداورز اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے شرکت کی۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامر محمود نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کہ ہمراہ کپاس کی فصل کی مانیٹرنگ کے لیے تحصیل ہارون آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کپاس کی فصل میں کھڑے پانی اور کیڑوں کے حملے کے حوالے سے کھیتوں کا معائنہ بھی کیا۔

انھوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کو ہدائیت کی کہ فصل میں کھڑے پانی کی نکاسی کیلئے کسانوں کی راہنمائی کیجائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ وہ کپاس کی کاشت میں اضافے کے لیے بھرپور اور فعال کردار ادا کریں۔

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامر محمود کاایم ایس ڈاکٹرعامررضا کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، انھوں نے تمام وارڈز، ایمرجنسی، فارمیسی، واش رومز اور پارکنگ ایریا کا معائنہ کیا۔مریضوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سروسز کے بارے میں دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں