229

چک56فور آر کے قریب ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی

ہارون آباد  (عوامی پریس کلب )  ہارون آبادمیں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی، ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش،

تفصیلات کے مطابق جانوروں کے بیوپاری باپ بیٹا عثمان اور غلام مصطفی موٹر سائیکل پر قریبی گاؤں سے جانور خریدنے کی غرض جا رہا تھے کہ جب وہ سیم نالہ چک56فور آر کے قریب پہنچے تو دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور اُن سے موبائل فونز۔نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیا جس پر باپ اور بیٹے کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے

زخمی ہونے والے دونوں باپ بیٹاکو  ریسکیو ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں