275

کروڑوں مالیت کی سرکاری زمین واہ گزارکرا لی گئی،

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب) تحصیل ہارون آباد میں کروڑوں مالیت کی سرکاری زمین واہ گزارکرا لی گئی،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذولفقاراحمد بھون کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامر محمود کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے جس میں پنجاب حکومت کی چارکروڑ روپے سے زایدمالیت کی سرکاری زمین عرصہ دراز سے قابض مافیا سے واہ گزار کروا لی۔

اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود کا کہنا ہے کہ چک نمبر70فور آر میں ساڑھے چھ ایکڑ سرکاری اراضی پر با اثر قبضہ مافیا نے فارم ہاؤس بنا رکھا تھا جسے عیاشی کے اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا،اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود نے میونسپل کمیٹی اور ریونیو عملہ، پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کر کے فارم ہاؤس کی دیواروں کو بلڈوزر سے گرا دیا،چھ ایکڑ اراضی پر فارم ہاؤس کی چار دیواری دے کر سوئمنگ پول بنا رکھا تھا جہاں مزید فلیٹس کی کنسٹرکشن کا کام بھی جاری تھا،جن کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

فارم ہاؤس کے ساتھ مزید دس ایکڑ رقبہ جو قبضہ مافیا پلاٹس بنا کر بیچ رہے تھے،وہ بھی واہ گزار کروا لیا گیا ہے تحصیل ہارون آباد میں واقع صوبائی حکومت کی تمام آراضی لینڈ مافیا سے واہ گزار کروائی جائیگی، تمام لینڈ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری ہے حکومت کا ایک ایک انچ سرکار کی امانت ہے واہ گزار کروائی گئی زمین پنجاب حکومت کی ہدایت پر پالیسی کے مطابق اوپن آکشن کرکے لیز پر دی جائینگی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں