162

تحصیلدارکا محکمہ مال کے پٹواری کے پرائیویٹ ملازم پر ساتھیوں کے ہمراہ سر عام تشدد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) محکمہ مال کے پٹواری کے پرائیویٹ ملازم سعید کا تحصیلدار کی حُکم عدولی کرنا جرم بن گیا تحصیلدار ملک آصف کا سعید پر سر عام بہیمانہ تشدد بازو توڑ دیا تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تحصیلدار ہارون آباد ملک محمد آصف کا محکمہ مال کے پٹواری کے پرائیویٹ ملازم پر ساتھیوں کے ہمراہ سر عام تشدد تحصیلدار پٹواری کے ملازم سعید کو سرکاری گاڑی میں ڈال کر اپنی رہائش گاہ پر لے گیاتشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیومیں تحصیلدار اور اسکے ساتھیوں کو تشدد کرتے واضع دیکھا جاسکتا ہے تحصیلدار نے کئی گھنٹے پٹواری کے ملازم سعید کو اپنی رہائش گاہ پر قید کئے رکھا۔

پولیس کو اطلاع کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے سعید کوتحصلیدار کی رہائش گاہ سے بازیاب کروایا تحصیلدار اور اسکے ساتھیوں کے بہیمانہ تشدد سے سعید کا بازو بھی ٹوٹ ہوگیا پٹواری کے ملازم سعید نے تحصیلدار کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست تھانہ سٹی میں دے دی تشدد کا شکار ہونے والے سعید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تشدد کا شکار ہونے والے سعید کا کہنا ہے کہ تحصیلدار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر بہیمانہ تشدد کیا ہے اور مجھے اسلحہ کے زور پر اپنی رہائش گاہ میں کئی گھنٹے قید کئے رکھا اور میرے ہاتھ پاوں باندھ کر مجھ پر تشدد کرتے رہے۔

تشد د کا شکار ہونے والے سعید کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست گزاری لیکن پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی جس پر شہریوں نے تھانہ سٹی کے سامنے احتجاج کیا اور احتجاجی دھرنا دے دیا اور ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا تادم تحریر تحصیلدار کے خلاف پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں