157

ستھرا پنجاب اور انکروچمنٹ سے پاک پنجاب مہم کاآغاز

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں بھی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ستھرا پنجاب اور انکروچمنٹ سے پاک پنجاب مہم کاآغاز کردیا گیا۔

اس حوالہ سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت چیف آفیسرمحمد عمر مختار نے کی،ریلی میں سب انجینئر محمد ساجد،اسٹیبلشمنٹ کلرک ملک محمد اکرم سمیت میونسپل کمیٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ریلی کا آغاز میونسپل کمیٹی آفس سے ہوا جو ٹف ٹائل بازار سے ہوتی ہوئی چوک فوارہ میں اختتام پذیر ہوئی اس موقع چوک فوارہ میں باقاعدہ جھاڑو لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عمر مختار کا کہنا تھا کہ اس مہم میں شہری اور دیہی علاقہ جات کے تمام مقامات پر صفائی ستھرائی کے کام جاری ہیں ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر بھر میں صفائی کا سلسلہ جاری ہے سے کچرے کے ڈھیر اٹھائے جارہے ہیں جبکہ شہر بھر میں تجاوزات کا خاتمہ کے حوالہ سے بھی کام جاری ہے جس پر ہماری ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کررہی ہیں اسکے علاوہ شجرکاری مہم پر بھی کام جاری ہے جس میں پودے اور درخت لگائے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں