251

پاکستان سٹی ہارون آباد کے مبینہ پولیس مقابلہ کے حوالے سے بڑے شکوک و شبہات

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول نگر ولید ناصر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سٹی ہارون آباد کے مبینہ پولیس مقابلہ کے حوالے سے بڑے شکوک و شبہات سامنے آ چکے ہیں ۔

اور علاقے کے عوام میں اس مبینہ پولیس مقابلہ کے بارے میں شدید تشویش اور تحفظات پائے جاتے ہیں اور کسی بھی مہذب اور قانون پسند سماج میں ایسی صورت حال میں واحد حل اور راستہ اس قسم کے مشکوک وقوعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ہوا کرتی ہیں۔

عوام اس وقوعہ کی کھلی اور شفاف تحقیقات کے خواہاں ہیں اور حکومت کو فوری طور پر اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دینا چاہیے اور جوڈیشل انکوائری کے ذریعے تمام حقائق لوگوں کے سامنے پیش کیے جائیں. معاشرے میں امن و سکون اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کا فریضہ حکومت اور اعلیٰ حکام پر ہوتا ہے ۔

اور اس کے تناظر میں مکمل شفافیت کی حامل انکوائری لازمی ہوا کرتی ہے دریں اثناء سوشل میڈیا پر بھی یہ مبینہ پولیس مقابلہ موضع بحث بنا ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی عوامی تشویش اور اضطراب نمایاں ہے اور علاقے کے لوگوں کی بھاری اکثریت اس وقوعہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے فوری اقدامات کی امید لگائے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں