206

عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں صفائی کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) عامر محمود اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی میونسپل کمیٹی ہارون آباد آمد، اسٹاف کے ساتھ میٹنگ کی، تحصیل آفیسر فنانس اکاؤنٹنٹ اور میونسپل آفیسر ریگولیشن نے میونسپل کمیٹی کے اخراجات اور ریکوری گورنمنٹ کی بابت تفصیلی بریفنگ دی،عامر محمود اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ہارون آباد نے وصولی واجبات سرکار کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی کے اسٹاف اور افسران کو سخت ہدایات جاری کیں۔

وصولی واجبات سرکار میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی کمپین چلائی جائے جس میں خصوصا سیورج وغیرہ کے ایشو کو فورا حل کیا جائے اور عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں، عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں صفائی کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں