273

نامعلوم چور درزی کے دوکان سے یوپی ایس، بیٹری اور قیمتی سوٹ لے اُڑے۔


ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد تھانہ سٹی پولیس کی حدود میں چوری کی واردات، نامعلوم چور درزی کے دوکان سے یوپی ایس، بیٹری اور قیمتی سوٹ لے اُڑے۔

پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق فاطمہ بی بی پارک کے سامنے کراچی ٹیلرز نامی دوکان سے نامعلوم چور عقبی دیوار کو نقب لگا کرقیمتی اشیاء چوری کرکے لے گئے۔

دوکان کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ صبح معمول کے مطابق دوکان کھولی تو دیکھا کہ دوکان کی عقبی دیوار میں نقب لگی ہوئی ہے اور 25عدد قیمتی سوٹ سمیت ایک عدد یو پی ایس اور بیٹری غائب ہے، اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں