245

اسسٹنٹ کمشنر ،عامر محمود کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد،عامر محمود نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی ہارون آباد کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق نیلامی کے عمل کا مقصد قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ہے سبزی و فروٹ کی قیمتیں کنٹرول ہونے سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے عوام کا مفاد سب سے پہلے ہے گراں فروشی نہیں کرنے دی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے مارکیٹ کمیٹی افسران کو ہدایت کی کہ نرخ نامہ کی اوسط شرح کو مدنظر رکھ کر تیار کریں اور مارکیٹ میں نرخ ناموں کی بروقت پہنچ یقینی بنائی جائے تاکہ کوئی سبزی فروش ناجائز منافع خوری نہ کرے، عامر محمود اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پھڑیوں پر جاکر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں اور ناپ تول کو بھی چیک کیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد،عامر محمود نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر مختارکے ہمراہ صفائی، قبرستان، پارکس اور شہر ہارون آباد کی صورتحال کا معائنہ کرنے کیلئے تفصیلی دورہ بھی کیا اور تمام ہاٹ اسپاٹس کو کلیئر کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں