232

ماں اور باپ جیسے عظیم رشتے سے بڑھ کر پیار اور محبت کرنے والا کوئی اور رشتہ نہیں ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ماؤں سے اظہار محبت کے عالمی دن کے حوالے سے ہارون آباد کے معروف صحافی خرم شہزاد ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماں اور باپ جیسے عظیم رشتے سے بڑھ کر پیار اور محبت کرنے والا کوئی اور رشتہ نہیں ہے۔

والدین ایک عظیم ہستی ہوتے ہیں جن سے پیار اور محبت کا اظہار کرنے کے لئے کوئی خاص دن مقرر نہیں ہوتا لیکن آج کیونکہ ماؤں سے اظہار محبت کرنے کا عالمی دن ہے وہ لوگ بہت ہی خوش قسمت ہیں جن کے والدین حیات ہیں وہ تمام دوست احباب اپنے والدین سے زیادہ سے زیادہ اظہار محبت کریں ۔

اور جن کے والدین وفات پا چکے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرما کر ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں