145

تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،خاتون سمیت تین افراد گرفتار،ایک کلو 980گرام چرس اور 27لیٹر شراب برآمد،علیحدہ علیحدہ مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد چوہدری ندیم اقبال کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ صدر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تین مختلف کاروئیوں میں خاتون سمیت تین افراد کو 1کلو 980گرام چرس اور 27لیٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا،نواحی گاوں 86فائیو آر کی خاتون نازیہ شبیر سے 640گرام چرس،چک 71فور آر کے محمد ارشد سے 1340گرام چرس جبکہ نبیل ٹاون کے رہائشی محمد بلال سے 27لیٹر شر اب برآمد کر کے تینوں ملزما ن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں