206

نامعلوم چور لاکھوں مالیت کی قیمتی بکریاں چوری کرکے لے گئے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد نامعلوم چور لاکھوں مالیت کی قیمتی بکریاں چوری کرکے لے گئے، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 73فور آرمیں چودھری حنیف سابقہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، چودھری عبدالرؤف اور احمد وقاص کے ڈیرے سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور لاکھوں مالیت کی 12قیمتی بکریاں چوری کرکے لے گئے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں