237

ہارون آباد سمیت ضلع بھرمیں 314مساجدو امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب )ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں 314مساجدو امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی ۔

جس میں  اے کیٹیگری کی 15مساجد و امام بارگاہوں اوربی کیٹیگری کی43مساجد و امام بارگاہو ں پر1400سے زائد پولیس اہلکاران و قومی رضا کاراپنے فراءض منصبی سرانجام دیں گے۔

ڈی پی او بہا ولنگرمحمد ظفر بزدار،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے عید الفطر کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔

1400سے زائد پولیس اہلکاران و قومی رضا کار نماز عیدپر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اس کے علاوہ شہر بھر میں پکٹس لگائی جائیں گیں۔

اور خار دار تاروں کی مدد سے راستوں کو محفوظ کیا جائے گا کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ وشناخت کے مساجد و امام بارگاہ میں داخل نہیں ہو نے دیا جا ئیگا۔ ایلیٹ،ایگل اسکواڈاور تمام تھانہ جات کی گاڑیاں اس دوران گشت پر رہیں گی۔ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کو متعلقہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او، سیکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ ایجنسیز وقتاً فوقتاًچیک کریں۔

غفلت اور لاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی او بہاولنگر نے علماء کرام اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔ایمر جنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم ڈی پی او آفس 15اور063-9240064پر اطلاع دیں۔ڈی ایس پی ٹریفک ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، مقامات اجتماعات کے قریب موٹر سائیکل، کاریا دیگر کوئی وہیکلز کھڑی مت ہونے دیں، پارکنگ (200) گز کے فاصلہ پر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں