409

دیوان ڈیویلپرز اینڈ بلڈرزآل پاکستان فلڈ لائیٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد کھیلوں کے فروغ کے ذریعے نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مضبوط اور مثبت سوچ و عمل کی تربیت دینے کا وژن پورا کیا جا سکتا ہے،کھیل نوجوان نسل کے لیے بنیادی اور نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی بدولت انہیں منفی اثرات اور منشیات سے بچایا جا سکتا ہے۔

کھیل نوجوانوں میں صحت مند مقابلہ کا رحجان فروغ دیتے ہیں اور مثبت انداز سے سپورٹس مین سپرٹ کا پہلو قومی تعمیر کا ذریعہ ہے،صحت مند اور مثبت سوچ کے حامل نوجوان ملک و قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں اور ہارون آباد کے نوجوانوں کی کھیلوں میں دلچسپی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر فاروق احمد نے جناح سٹیڈیم ہارون آباد میں ”میاں ضیاء دیوان ڈیویلپرز اینڈ بلڈرزآل پاکستان فلڈ لائیٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ“میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔

اس موقع پر عدیل شیخ، عمر اعوان، عامر جٹ، شعیب جٹ بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ ہارون آباد میں ا اعلیٰ معیار کے مقابلے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اور اس سلسلے میں منتظمین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور شائقین کو بھی بھرپور انٹرٹینمنٹ ملی ہے. ہر لحاظ سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اور ہارون آباد کے ٹیلنٹ کے لیے مواقع فراہم کرنے پر ٹورنامنٹ کا کردار مثالی اور نمایاں رہے گا،ٹورنامنٹ انتظامیہ کے۔روح رواں شیخ عدیل اور ان کی دیگر ٹیم کی کارکردگی اور انتظامات کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کے ایونٹ کرواتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں