265

تھانہ فقیروالی کے مقدمہ قتل کے ملزم کو عمر قید بامشقت۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ضیاء فرید نے تھانہ فقیروالی کے مقدمہ قتل کے ملزم کو عمر قید بامشقت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر والی کے مقدمہ619/2022جس میں ملز م کلیم اللہ نے عشرت پرویز سکنہ 433سکس آر کو ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کیا تھا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ضیاء فرید نے ملزم کلیم اللہ کو عمر قید بامشقت اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دسنادی اسد محمود وڑائچ اسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے پراسیکیوشن کی جانب سے بہترین دلائل دے کر ملزم کے جرم کو ثابت کیا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ضیاء فریدنے سزا سنائی۔

تھانہ فقیر والی میں درج مقدمہ کے مطابق ملزم کلیم اللہ کے عشرت پرویز کی بیوی مسماۃ تنزیلہ بی بی سے ناجائز مراسم تھے جس کی بناء پر عشرت پرویز نے ملزم کلیم اللہ کو اپنے گھر آنے سے منع کیا تھا جس کے رنج میں اس نے عشرت پرویز کو ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں