1,320

محمد اعجاز الحق حلقہ این اے 163 سے رکن قومی اسمبلی منتخب۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مسلم لیگ ضیاء سربراہ محمد اعجاز الحق حلقہ این اے 163 سے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی حلقہ پی پی 241 سے مسلم لیگ ضیاء کے چوہدری غلام مرتضیٰ ایم پی اے منتخب۔

دونوں نومنتخب اراکین اسمبلی کو تیسری بار بحیثیت ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے.این اے 163سے نومنتخب ایم این اے محمد اعجاز الحق نے 84312 ووٹ حاصل کئے.ان کے قریب ترین حریف آزاد امیدوار چوہدری شوکت محمود بسرا نے 75115 آور مسلم لیگ ن کے نورالحسن تنویر 72145 ووٹ لیے۔

پی پی 241 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے چوہدری غلام مرتضیٰ نے 58399 ووٹ حاصل کیے اور ایم پی اے منتخب ہوئے.ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مظہر اقبال نے 35130 اور آزاد امیدوار چوہدری اعظم علی نے 28500 ووٹ لیے.محمد اعجاز الحق نے 2002اور 2013 میں حلقہ ہارون آباد فورٹ عباس سے ایم این اے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا.

چوہدری غلام مرتضیٰ نے بھی ہارون آباد کے حلقہ سے 2002 اور 2013 میں ایم پی اے کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں