214

ایس ڈی او میپکو محمد ظفر اقبال نے میپکو سٹی سب ڈویژن ہارون آباد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

ہارون آباد ( عوای پریس کلب ) ہارون آباد ، ایس ڈی او میپکو محمد ظفر اقبال نے میپکو سٹی سب ڈویژن ہارون آباد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ، جبکہ ان کے پیش رو محمد عمران کا مروٹ ٹرانسفر کردیا گیا ہے ۔

ایس ڈی او واپڈا محمد ظفر اقبال نے میڈیا نمائند گان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی صارفین کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیخ ہوگی تاہم عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ذمے بجلی کے بقایاجات جمع کرائیں تاکہ انہیں بجلی بھی ملے اور ناجائز طریقے سے بجلی کا استعمال بھی ترک کردیں عوام کے تمام جائز کام بلا تاخیر کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں