201

ہماری تمام تر چیریٹی رضائے الہی کے حصول کے لیے ہے۔حاجی سعید احمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) وائٹل گروپ نے بار ایسوسیی ایشن کے مطالبہ پر ٹف ٹائل اور دیگر فلاحی و ترقیاتی منصوبہ جات شروع کر کے وکلاء برادری کے دل موہ لیے ہیں ہارون اباد بار ہمیشہ ہمیشہ اپ کی محبتوں کی ممنون رہے گی ان خیالات کا اظہار بار کے صدر راؤ رفیق احمد رضاقی، سابق صدر بار غلام نبی سپرا اور چوہدری پرویز ایڈوکیٹ وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد اور سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کے اعزاز میں بار روم میں سجائی گئی باوقار تقریب سے کیا۔

تفصیلات مطابق وائٹل گروپ کے سربرا حاجی سعید احمد اور سابق ایم پی اے چوری غلام مرتضی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جب احاطہ عدالت میں داخل ہوئے تو وکلاء برادری کی کثیر تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور مالائیں پہناکر والہانہ استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وکلا برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ وائٹل گروپ نے اپنی ذاتی جیب سے کروڑوں روپے اخراجات کرکے ترقیاتی وفلاحی منصوبہ جات مکمل کر کے ہارون اباد کو پنجاب بھر میں ماڈل اور مثالی سٹی بنا دیا ہے ۔

اہلیان شہر اپ کے ہمیشہ ہمیشہ ممنون رہیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد اور سابق ایم پی اے چوہری غلام مرتضی نے کہا کہ ہماری تمام تر چیریٹی رضائے الہی کے حصول کے لیے ہے ہمارا مال ہماری جان اور ہمارے وسائل عوام کے لیے وقف ہے، کیونکہ ہمیں اپنی مٹی سے بہت پیار ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہم انشائاللہ ان تمام فلاحی و ترقیاتی منصوبہ جات کا دائرہ کار وسیع کریں گے اور دیہات اور دوسرے شہروں تک پہنچائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ وائٹل گروپ کے تمام تر منصوبہ جات علاقہ کی عوام پر احسان عظیم ہیں اس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں