296

نوٹیفائیڈ ریٹس پر اشیاء کی فروخت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد، اجلاس کے دوران پرائس مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی اور پرائس کنٹرول میکانزم کے تحت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اے سی آفس ہارون آباد میں اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی اور پرائس کنٹرول میکانزم کے تحت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ تمام افسران نے شرکت کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول پر تحصیل انتظامیہ حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ گراں فروشی اور مصنوعی گرانی کی حوصلہ شکنی کے لیے انسپکشنز اور کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے اور نوٹیفائیڈ ریٹس پر اشیاء کی فروخت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں