324

بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل چوہدری اعظم گروپ نے میدان مار لیا،

ٍ ہارون آباد (عوامی پریس کلب) بار ایسوسی ایشن ہارون آبادکے انتخابات مکمل چوہدری اعظم گروپ نے میدان مار لیا،میاں اطہر باری ایڈووکیٹ صدر جبکہ عظیم ارشاد تتلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

بار الیکشن میں ٹوٹل 180ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 1ووٹ مستر د ہو۔صدارت کے امیدوار میاں اطہر باری ایڈووکیٹ نے 101جبکہ انکے مد مقابل راؤ نعیم امجد ایڈووکیٹ 78ووٹ حاصل کر سکے نائب صدارت کے لیے نعیم کاشف ایڈووکیٹ 93ووٹ حاصل کر کے نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل رمضان کھوکھر ایڈووکیٹ 80ووٹ حاصل کر سکے اور انکے 7ووٹ کینسل ہوئے۔

جنرل سیکرٹری کے امیدوار عظیم ارشاد تتلہ ایڈووکیٹ 96ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ انکے مد مقابل عبد الرحیم ایڈووکیٹ 84ووٹ حاصل کر سکے جوائنٹ سیکرٹری کے لیے محسن قاضی ایڈووکیٹ101ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ان کے مد مقابل آصف مغل 77ووٹ لے سکے اور انکے 2ووٹ کینسل ہوگئے لائبریری سیکرٹری کے لیے منور حسین کمبوہ ایڈووکیٹ 99لے کر جیت گئے اور خرم محمود ایڈووکیٹ 70ووٹ لے کر ہار گئے،۔

فنانس سیکرٹری حذیفہ طارق ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ملک شفقت حسین ایڈووکیٹ،غلام حبیب ایڈووکیٹ،حاجی محمد رزاق انور ایڈووکیٹ،ملک بلال شہاب ایڈووکیٹ،سردار فیاض ڈوگر ایڈووکیٹ،احسن ندیم بسراء ایڈووکیٹ،منیر حسین شاہد ایڈووکیٹ،افتخار قیصروڑائچ ایڈووکیٹ،ملک امیر خان ایڈووکیٹ،حافظ ثاقب کریم اعوان ایڈووکیٹ بھی بلا مقاملہ منتخب ہوئے۔

چیئرمین الیکشن بورڈ راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ تھے جنہوں نے جیتنے والے امیدواران کا اعلان کیا ان کے ساتھ ممبر الیکشن بورڈ راؤ عرفان ایڈووکیٹ،چوہدری اعجاز احمد گوجر ایڈووکیٹ،محمد نوید بھٹہ ایڈووکیٹ،چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ جبکہ آبزرور پنجاب بار کونسل محمد امیر حمزہ چوہدری اور عبد الرزاق بلوچ ایڈووکیٹ تھے۔جیتنے والے امیدواروں کے حامی وکلاء نے جشن مناتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مبارکبادیں پیش کیں بار ایسوسی ایشن ہارون آباد میں جشن کا سماں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں