233

ہارون آباد نوجوان نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب )ہارون آباد نوجوان نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ، تفصیلات کے مطابق نواحی گاءوں 123سکس آر میں 32سالہ راشد محمود ولد عطاء اللہ نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گھر کے ایک کمرے میں بند کرلیا اور کمرے میں کھڑی موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر اپنے اوپر چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

آگ نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے نتیجے راشد محمود بری طرح جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کمرے میں موجود موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء بھی جل کر خاکستر ہوگئیں ، اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں