195

عید الفطر کے دن گوشت مہنگا فروخت کرنے پر 14قصاب گرفتار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد عید الفطر کے دن گوشت مہنگا فروخت کرنے پر 14قصاب گرفتار، تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے پہلے روز ہارون آباد انتظامیہ کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ شہر میں بعض دکانوں پر چھوٹا گوشت 12سو روپے اور بڑا گوشت 600 رو پے فی کلو یا اس سے بھی زائد قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

جس پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر میں چیکنگ کے دوران مہنگا گوشت فروخت کرتے ہوئے 14 قصاب گرفتار کر لئے ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے عوام سے کہا ہے وہ کسی بھی صورت میں مقررہ نرخ سے زائد کی ادائیگی نہ کریں اور جہاں کہیں کوئی زائد قیمت طلب کرے فوری انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں