186

کار میں سوار شراب کے نشے میں دھت نوجوانوں کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار میا ں بیوی شدید زخمی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کار میں سوار شراب کے نشے میں دھت نوجوانوں کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی شدید زخمی، ایک نوجوان گرفتار دو فرار۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد بہاولنگر روڈ پر قینچی موڑ کے قریب شراب کے نشے میں دھت تین نوجوان کار سواروں نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثہ میں ندیم اور اس کی بیوی اقصٰی شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا، حالت تشویشناک ہونے پر زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا گیا، پولیس کے مطابق نشے میں دھت کار میں سوار ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو نوجوان فرار ہوگئے،پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں