186

ہارون آباد اور گردونواح میں عیدالفطر مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور گردونواح میں عیدالفطر مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی، پچاس سے زائد مقامات پر عید کی نماز ادا کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت ملکی کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، عید کے پہلے روز لوگوں کی بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ کیا پیاروں کیلئے مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعائیں مانگی،عالمی کورونا وباء کے باعث شہریو ں کادعوتوں اور سیر سپاٹوں سے اجتناب، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ہارون آباد اور گردونواح میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی،پچاس سے زائد مقامات پر نماز عید کی ادا کی گئی جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شرکت کی، نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ میں ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی،

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کیلئے دعائیں مانگی گئیں،

عید کے پہلے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا جہاں پر انہوں نے بچھڑنے والے اپنے پیاروں کیلئے دعائے مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعائیں مانگی جبکہ عالمی وباء کورونا کے باعث عید الفطر کے موقع پر دعوتوں اور سیر سپاٹوں سے اجتناب برتا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ہی عید کی خوشیاں منا ئی، عید کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں